نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلز پر ہوگا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا ہے، مذکورہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا تھا۔
جواب دیں