والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

May 09, 2024 | 19:27

والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ میری والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ان کیساتھ دیگر خواتین کو بھی گرفتارکیاگیا ہے۔

یاد رہے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ریحانہ ڈار کو سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے شکست دی تھی۔نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف 118566ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے