پاکستان میں نظام اسلام کا نفاذ تمام درپیش مسائل کا حل ہے،سعد رضوی

تلہ گنگ(نامہ نگار)تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے کہا ہے پاکستان میں نظام اسلام کا نفاذ تمام درپیش مسائل کا حل ہے ہماری جماعت کی جدوجہد ملک میں عدل و انصاف کے قیام کے لئے ہے ، تلہ گنگ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سعد رضوی نے کہا اللہ نے موقع دیا تو ہماری پارٹی انشااللہ اسلام کا نظام نافذ کرے گی۔شریعت نافذ کیے بغیر عام آدمی کو حقوق نہیں مل سکتے، انہوں نے کہا شفاف اور منصفانہ الیکشن ہونے چاہیں ، عوام 8فروری کو اتخابی نشان کرین پر مہر لگا کر نفاذ نظام اسلام کی کوششوں میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔سعد رضوی نے عوام سے اپیل کی تلہ گنگ میں این 69 کے امیدوار پیر میجر محمد یعقوب سیفی اور صوبائی۔اسمبلی کے امیدواروں محمد ادریس اور محمد شاہ ہمدانی کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا ملک بھر کے عوام کی طرح ضلع تلہ گنگ چکوال کے عوام بھی شریعت محمدی کے نفاذ کےلئے تحریک لبیک کا ساتھ د ے رہے ہیں ۔

 


Posted

in

by

Tags:

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے