پاکستان کے لڑکے مر گئے کہ آپ نے بھارتی شخص سے عشق لڑا لیا، کمال خان کی ہانیہ عامر پر تنقید

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

خود ساختہ بھارتی فلم ناقد اور لکھاری کمال آر خان نے بھارتی گلوکار بادشاہ سے مبینہ عشق لڑانے پر ہانیہ عامر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں پاکستان کے ہی کسی لڑکے سے محبت کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ہانیہ عامر اور بادشاہ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں اور دونوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ملاقاتوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

دونوں نے اگرچہ واضح طور پر اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا لیکن میڈیا میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ دونوں کے درمیان اچھی دعا سلام ہے اور وہ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

بادشاہ اور ہانیہ عامر کی ملاقاتوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بھارتی خود ساختہ فلم ناقد کمال آر خان نے ان کے مبینہ تعلقات پر رد عمل دیتے ہوئے بھارتی گلوکار بادشاہ کی جسامت پر نامناسب انداز میں تنقید کرتے ہوئے انہیں ہاتھی نما انسان قرار دیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں کمال آر خان بادشاہ کے زائد الوزن ہونے کی وجہ سے ان کی جسامت پر انتہائی نامناسب الفاظ میں تبصرہ کرتے سنائی دیتے ہیں۔

کمال آر خان کا کہنا تھا کہ بادشاہ روز ہانیہ عامر سے ویڈیو پر کبھی انسٹاگرام تو کبھی فیس بک کے ذریعے بات کرتے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ وہ ویڈیو کال کے اسکرین شاٹ شیئر کرکے بتاتے بھی ہیں کہ انہوں نے ہانیہ عامر سے بات کی۔

ویڈیو میں وہ بادشاہ کی جسامت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ہاتھی سمیت دیگر جانوروں سے تشییح بھی دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

ساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے ہانیہ عامر سے سوال بھی کیا کہ کیا پاکستان کے تمام لڑکے مر گئے تھے جو انہوں نے بادشاہ سے محبت کی؟

انہوں نے ہانیہ عامر کو تجویز دی کہ وہ بادشاہ کو چھوڑ کر کسی پاکستانی لڑکے سےعشق لڑا لیں۔

 

 


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے