پر سکون زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ جو کوئی نہیں بتائےگا - Today Urdu news

پر سکون زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ جو کوئی نہیں بتائےگا

سکون بھری صبح مبارک ہو۔۔۔ یوں تو ہم لوگ روزانہ صبح سے اپنی زندگی کی شروعات کرتے ہیں پر سکون زندگی ہر کوئی گزارنا چاہتا ہے لیکن اس پر عمل کوئی نہیں کرتا اسی پر یہ نایاب تحریر آپ کی بارگاہ میں پیش خدمت ہے

پر سکون زندگی

زندگی میں جہاں اچھے خوشیوں سے بھرے لمحات آتے ہیں وہیں کچھ لمحے ایسے بھی ہوتے ہیں کہ لگتا ہے کہ اب بس زندگی میں کبھی خوشی نہیں آنی ہمیشہ ہم اسی غم میں رہیں گے پر سکون زندگی نہیں گزار پائیں گے
مگر ایسا نہیں ہے ہم میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے کہ جن پر اگر کوئی بیماری آجائے کوئی چھوڑ کر چلا جائے یا پھر کوئی تنگی آجائے تو سب سے پہلے وہ جو چیز چھوڑ کر ہمت ہار کر بیٹھ جاتے ہیں وہ نماز ہے پر سکون زندگی ہم لوگ کہیں اور تلاش کرتے ہیں
اللہ کے بندوں نماز ہی تو ہماری طاقت ہے ہمارا کل اثاثہ ہے اگر یہ نہ ہوتی ہم تو برباد ہو جاتے پر سکون زندگی کا راز یہی ہے
ہمت ہار جانا اللہ پر یقین کا ختم ہوجانا اور یہ سوچ لینا اب کچھ نہیں ہوسکتا ہم ناکام ہوگئے اب زندگی کا کیا فائدہ نتیجہ خودکشی کی صورت میں نکلتا ہے محض دنیا کی زرہ کی بات کو پہاڑ بنا لینا اور آخرت کو بھلا کر حرام موت کو گلے لگا لینا یہ کہاں کی عقل مندی ہے
اللہ سے مایوس مت ہوا کرو تمہاری عقل اس کی طاقت کا اندازہ کر ہی نہیں سکتی جو ایسے حالات آجائیں ناں تو نمازوں کو لمبا کر دیا کرو استغفار اور درود پاک کی کثرت کیا کرو یہاں تک کے دیکھنے والے بولیں کہ پاگل ہوگیا ہے
معجزے انھی کیلئے ہوتے ہیں جو نماز اور صبر سے مدد لیتے ہیں ہار جانے والوں کیلئے نہیں

درود و استغفار کو ہرگز نہ چھوڑیں

ھم جانتے ہیں اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور پھر بھی ذرا سی آزمائش سے صبر کھو بیٹھتے ہیں
جانتے ہیں کہ نا قبول ہونے والی دعائیں آخرت میں کتنی مددگار ہیں اور پھر بھی چاہتے ہیں کہ من پسند دعا فورا ہی قبول ہو
جانتے ہیں کہ نیکی کا صلہ رب دیتے ہیں مگر پھر بھی امید انسان سے لگاتے ہیں پر سکون زندگی گزارنے کے لیے
ہمیشہ جانتے ہیں یہ دنیا وقتی ہے مگر پھر بھی دنیا کو مٹھی می قید کرنے پر بضد ہے
جانتے ہیں وہ آزمائے جا رہے ہیں مگر پھر بھی نا شکرے ہیں جانتے ہیں جو مل رہا ہے نصیب ہے پھر بھی جو نا ملا اس کے شکوے
 سب جانتے ہیں مگر جان کر انجان پر سکون زندگی کا یہی راز ہے
اللھم اجعلنا من الشاکرین اللھم اجعلنا من الصابرین