پنجاب میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن متاثر، 8 پروازیں منسوخ

پنجاب میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن متاثر، 8 پروازیں منسوخ

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ملکی و غیر ملکی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ 

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر اور تاحال معمول پر نہ آ سکا۔ 

صوبے بھر میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی 8 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ درجنوں متاثر ہیں۔ دھند کے باعث 4 دن میں 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں آپریٹ نہ ہوسکیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے گزشتہ رات سیالکوٹ پہنچنے والی امارات ایئر کی پرواز ای کے 618 ایک بار پھر سیالکوٹ میں لینڈ نہ کرسکی اور دو روز پہلے کی طرح واپس دبئی پہنچ گئی جبکہ مسقط سے سیالکوٹ پہنچنے والی پرواز پی ایف 737 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کروائی گئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 364 دھند کے باعث اسلام آباد اتاری گئی

ایئرپورٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ، ریاض اور استنبول، جبکہ سیالکوٹ سے دبئی کی تین مختلف پروازوں کی روانگی میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے جبکہ دبئی، دوحہ اور مسقط سے سیالکوٹ آنے والی پروازوں کی آمد میں بھی غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے