اردو کے ایسے بہترین لطیفے جس کو پڑھیں اور مسکرئیں اور دوستوں کو خوب شیئر کریں : بالوں کیلئے نادر نسخہ! بارش کا پانی پیتل کےبرتن میں جمع کرلیں_ اسےچار دن تک مسلسل چھاؤں میں رکھیں_ پانچویں دن اسےبالوں کولگائیں_ *بال گیلےہوجائیں گے*
پڑھیں اور مسکرائیں 2
نیشنل ہائی وے پر ایک پولیس نے روک کر کہا۔۔۔۔۔۔ آپ سیٹ بیلٹ لگا کر گاڑی ڈرائیو کر ہے ہیں اس لئے آپکو انعام میں دو ہزار روپے دیئے جاتے ہیں۔۔۔۔ آپ اس انعام کا کیا کریں گے ؟؟؟؟

اس شخص نے خوشی سے جواب دیا میں ان پیسوں سے ڈرائیونگ لائسنس بناؤں گا
ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی اسکی ماں بولی اسکی بات کا یقین مت کرنا یہ شراب کے نشے میں کچھ بھی بول دیتا ہے۔۔۔ ساتھ ہی پیچھے بیٹھے باپ کی آنکھ کھلی پولیس کو دیکھ کر بولا مجھے پہلے ہی یقین تھا چوری کی گاڑی میں ہم زیادہ دور نہیں جا سکتے۔۔۔۔۔۔۔ اتنے میں ڈکی سے آواز آئی بھائی ہم نے بارڈر پار کر لیا…؟؟؟؟
پڑھیں اور مسکرائیں 3
ایک شخص پہاڑی کے راستے سے گزر رہا تھا۔ اچانک اس کی آواز آئی “رکو” وہ رک گیا۔ وہ رکتے ہی اس کے سامنے ایک بڑی چٹان گر گئی۔ وہ آواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آگے بڑھا۔
کچھ دن بعد ، وہ شخص پھر کہیں جارہا تھا۔ تب وہی آواز آئی .. رکو۔” وہ رک گیا۔ تب ایک کار اس کے پاس سے بہت تیزی سے گزری۔ اس نے پھر آواز کا شکریہ ادا کیا۔ اور پوچھا ، “بھائی تم کون ہو؟” کون بار بار میری جان بچا رہا ہے؟ ” آواز آئی ،
“حفاظت کرنے والا … فرشتہ۔” اس نے پھر شکریہ ادا کیا اور روتے ہوے پوچھا : شادی کے وقت اپ کہاں تھے بھائ ؟
جواب آیا ۔۔۔ اور بجاو DJ زور زور سے۔۔۔ آواز تو اس وقت بھی لگائ تھی!
پڑھیں اور مسکرائیں 4
ایک دکان پر گیا جہاں لکھا تھا
دوکان پر لکھا تھا شادی کا تمام سامان دستیاب ہے میں نے دلہن مانگی
مجھے دھکے دے کر باہر کر دیا