کامیابی کا صحیح مطلب کیا ہے بچپن میں کھلونے جمع کرنا، شادی میں بہترین شریک حیات کا ملنا، روزگار میں ترقی، ملازمت میں اچھی ملازمت اور اس میں مسلسل پرموشن ہے۔ یا باصلاحیت اولاد، کشادہ گھر، بہترین گاڑی، مال کی کثرت، اور دنیا پانے کی حسرت۔ الجھا ہوا انسان ابھی سمجھ بھی نہیں پاتا کہ موت کا فرشتہ آجاتا ہے، اس وقت بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ سکسس کا تمام تر دنیاوی تصور درحقیقت بہت بڑا دھوکا تھا ۔حقیقی سکیسس تو اللہ کی کتاب میں درج ہے ۔۔۔۔ جسے ہم نے سنجیدگی سے نہیں پڑھا۔!! (فَمَن زُحۡزِحَ عَنِ ٱلنَّارِ وَأُدۡخِلَ ٱلۡجَنَّةَ فَقَدۡ فَازَۗ وَمَا ٱلۡحَیَوٰةُ ٱلدُّنۡیَاۤ إِلَّا مَتَـٰعُ ٱلۡغُرُورِ) [سورة آل عمران: 185] جو شخص جہنم سے بچالیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا تو وہ ناما

حقیقی کامیابی اور علامہ عثیمین
ہو گیا، اور یہ دنیا کی زندگی تو محض دھو کے کا سامان ہے
۔ علامہ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: “ليس الفوز أن تفوز بشيء من الدنيا بل الفوز أن تزحزح عن النار وتدخل الجنة“ اصل سکسس یہ نہیں کہ دنیا کی کسی چیز میں کامیابی مل جاۓ بلکہ اصل کامیابی تو یہ ہے کہ تمہیں جہنم سے دور کر دیا جاۓ اور جنت میں داخلہ نصیب ہو جاۓ
.
[شرح صحيح البخاري(289/8)]

معلوم ہوا کہ حقیقی سکسیس دنیا کا مال و متاع نہیں بلکہ روزِ قیامت جہنم سے بچاؤ اور جنت میں داخلہ ہی حقیقی کی دلیل ہے۔ • اللہ ہمیں دین کی سمجھ اور آخرت کی حقیقی کامیابی میں لگنے کی توفیق بخشے . آمین