فتح جنگ(نامہ نگار)گورنر پنجاب کی ہدایت،ضلع اٹک میں مویشی منڈیوں پر پابندی ختم،مویشی منڈیوں کی بندش کا مسئلہ بار ایسوسی ایشن فتح جنگ کے وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گزشتہ روز ملاقات کے دوران اٹھایا تھا جس پر انھوں نے اٹک انتظامیہ سے مویشی منڈیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی بار ایسوسی ایشن فتح جنگ کے عہدیداروں اور ممبرا ن نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس میں صدر بار حاجی عبدالناصر جمال ایڈووکیٹ،سابق صدور سردار ظفر اقبال خان ایڈووکیٹ،سید نقی عباس شاہ ایڈووکیٹ،سردار احمد حسن خان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری شعیب خان ایڈووکیٹ،صاحبزادہ وقاص سعید ایڈووکیٹ،ملک قیصر مسعود ایڈووکیٹ،سردار الطاف حسین ایڈووکیٹ،غلام حیدر حیدری ایڈووکیٹ،سردار خرم وقاص ایڈووکیٹ،چوہدری عامر شہزاد گجر ایڈووکیٹ شامل تھے اس موقع پر تحصیل صدر پی پی پی سردار ظہیر خان کھٹڑ،مدثر نواز اور ضلعی صدر اشعر حیات خان بھی موجود تھے، بار ممبران نیوکلا اور بار ایسوسی ایشن کو درپیش مشکلات اور علاقائی مسائل کے علاوہ میگا پراجیکٹس بارے تفصیلی تبادلہ خیال،سردار الطاف حسین ایڈووکیٹ نے مویشی منڈیوں پر پابندی اور مویشی پال حضرات کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا جس پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو دفعہ 144اٹھانے اور سرکاری نگرانی میں مویشی منڈی لگانے کی ہدایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر اٹک نے مویشی منڈیوں کے قیام پر پابندی کے خاتمے کا اعلان کر دیا کسان حلقوں نے اس اہم اور فوری ریلیف پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے فوری ایکشن اور بار عہدیداروں کی جانب سے پوائنٹ اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے گورنر پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ فتح جنگ کچہری میں پارکنگ سمیت دیگر اہم مسائل حل کی بھر پور کوشش کرینگے انھو ں نے کہ کہ حلقے میں یونیورسٹی کیمپس،بائی پاس،حلقہ این اے 50میں تمام سہولیات سے مزین اعلی درجے کے ہسپتال کا قیام ان کے خواب ہے جس مشن کو اب سردار فیضان حیدر خان آگے بڑھائے گا ۔
جواب دیں