یمتی زر مبادلہ کے حصول کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی، ترجمان پی ایچ ایم اے

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 دسمبر2023ء) ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کے حصول کیلئے ہمیں بیرونی قرضوں پر انحصار کم کر کے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی جبکہ درآمدات و برآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق پر ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے سٹیک ہولڈر زسے قریبی رابطوں اور مشترکہ کوششوں سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے ترجمان نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ میں عدم توازن کامرس اینڈ ٹریڈ کے افسران کیلئے بھی بڑا چیلنج ہے جس پر قابو پانے کیلئے انہیں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے سٹیک ہولڈر زسے قریبی رابطوں اور مشترکہ کوششوں کو ممکن بنانا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن بنے ہوئے کپڑے کی تیاری اور برآمد کی سب سے بڑی اور منتخب تنظیم ہے جس کی پاکستان بھر میں ممبر کمپنیوں کی تعداد 1600 سے زائد ہے اور اس ایسوسی ایشن کو ملک میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے جو نٹ وئیر گارمنٹس کی برآمدات سے ملک کیلئے سالانہ 3.2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کماتے ہیں۔

 

 


Posted

in

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے