ملک بھر کے بینک تین دن کے لئے بند

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم کشمیر کے موقع پر پیر 5 فروری 2024 کو بینک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ یوم کشمیر کے موقع پر 5 فروری 2024 (پیر) کو عام تعطیل ہوگی۔اس موقع پر کمرشل بینک بھی بند رہیں گے۔یوم کشمیر پیر کو ہونے کے نتیجے میں بینک مسلسل 3 دن یعنی ہفتہ، اتوار اور پیر تک بند رہیں گے۔واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن سال بھر کی تمام سرکاری تعطیلات کی فہرست جاری کرتا ہے۔ فہرست کے مطابق 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے