این اے 136 اوکاڑہ : رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ،1083 پولنگ بوتھ ہونگے

وکاڑہ (حافظ حسنین رضا سے) اوکاڑہ الیکشن کمشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 136 اوکاڑہ (ii) میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 5لاکھ 8ہزار 896 ہے۔ جن میں مرد ووٹوں کی رجسٹرڈ تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 55 اور خواتین رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 2لاکھ 37 ہزار 841 ہے۔ حلقہ این اے 136 اوکاڑہ (ii) میں کل 1083 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے جن میں مردوں کے 554 پولنگ بوتھ اور خواتین کے 529 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 136 کے 2 صوبائی حلقے ہیں۔ حلقہ پی پی 190 -اوکاڑہ (vi) میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 996ہے جن میں مرد ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ39 ہزار 393 ہے اور خواتین ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ16ہزار 603 ہے۔ اس حلقہ میں کل 554 پولنگ بوتھ بنائیں جائیں گے۔ جن میں مردوں کے لئے 289 پولنگ بوتھ اور خواتین کے لئے 265 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ الیکشن کمشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حلقہ پی پی 191 اوکاڑہ (vii) میں کل ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 460 ہے جن میں مرد ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 170 ہے۔ خواتین ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 290 ہے۔ اس حلقے میں کل 581 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں مردوں کے لئے 292 پولنگ بوتھ اور خواتین کے لئے 289 پولنگ بوتھ بنائیں جائیں گے۔ تمام حلقوں میں ایسے مقامات پر مرد اور خواتین کے کمبائنڈ پولنگ بوتھ بنائیں جائیں جہاں پر رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد کم ہے۔

 


Posted

in

by

Tags:

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے