سڈنی: شاپنگ مال میں چاقو بردار کا حملہ، چھ افراد ہلاک


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چاقو بردار شخص کے حملے میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے جب کہ پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر انتھونی کوک نے صحافیوں کو بتایا کہ چالیس سالہ چاقو بردار مشتبہ شخص نے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں لوگوں پر حملہ کرنا شروع کیا اور جب اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی تو ملزم پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے حملے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں پانچ خواتین شامل ہیں۔ واقعے میں زخمی آٹھ افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کمشنر کیرن ویب کے مطابق چاقو بردار شخص کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے جس کا آپریشن ہوا ہے۔ تاہم بچے کی صحت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

کمشنر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ واقعے میں ایک شخص ملوث تھا جسے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ تاہم یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔ ان کے بقول ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے اور اب تک واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ سے لی گئی ہیں


Posted

in

by

Tags:

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے