سابق کرکٹرز کو کھلاڑیوں کی تربیت کرنی چاہیے، محمد یوسف

 04 جنوری 2024
— فوٹو: پی ٹی وی / اسکرین شارٹ
— فوٹو: پی ٹی وی / اسکرین شارٹ

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ سابق کرکٹرز کو کھلاڑیوں کی تربیت کرنی چاہیے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے، انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھلینے جا رہی ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہماری کوشش ہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت کر آئیں۔

مزید کہا کہ امید ہے ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کھیلے گی، سخت سردی کے باوجود کھلاڑیوں نے اچھی تیاری کی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پورا موقع دینا چاہیے، جنوبی افریقہ میں اچھی بیٹنگ وکٹیں ہوتی ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ وکٹیں کیسی بنیں گی وہاں جا کر پتا چلے گا، میچ کے دوران کھلاڑیوں کو ایگریشن دکھانے کا کہتا ہوں۔


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے