سر درد کی نئی وجہ دریافت

سر درد کی نئی وجہ دریافت

سائنسدانوں نے سر درد کی نئی وجہ دریافت کرلی، جس کے بعد اس مرض میں مبتلا کروڑوں لوگوں کی امیدیں جاگ گئی ہیں۔ 

محققین نے پتہ لگایا ہے کہ اس ٹینشن سے ہونے والے سر درد کا تعلق گردن کی سوزش سے ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عام سر درد جس سے دو تہائی امریکی متاثر ہوتے ہیں اس کی وجہ گردن میں ہونے والی سوزش ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ میں کی گئی تحقیق میں 50 بالغ افراد جن کی عمریں 20 اور 21 سال کے درمیان تھی اور ان میں سے نصف تناؤ کے باعث سر درد میں مبتلا رہتے تھے، ان کے سر درد کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ایم آر آئی اسکین کیا گیا۔

اس تحقیقی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر نیکو سولمان نے کی جو ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ ریڈیالوجی ریذیڈنٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اس تحقیق سے یہ اخذ ہوا کہ ابتدائی سر درد گردن کے پٹھوں کے مسلسل تناؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اسکی قسمیں جیسے کہ مائیگرین کے دوران گردن میں درد یا ٹینشن سے ہونے والا سر درد شامل ہے۔ 

جس سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ بیماری گردن اور کاندھوں کے پیچھے سے گزرنے والے مسلز میں بلند سطح کی ٹی ٹو سگنلز سے ہوتا ہے یہ سگنلز گردن اور کاندھوں کے پیچھے پھیلتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس دریافت سے ہدف کے مطابق گردن کی تکلیف کا مزید بہتر طریقہ علاج ڈیولپ کیا جاسکے گا


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے