کینو‘ موسم سرما میں کتنا مفید ہے؟

کینو‘ موسم سرما میں کتنا مفید ہے؟

کینو اور مالٹے موسم سرما کی ایک خوبصورت سوغات ہیں یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہیں، یہ جلد کو مضبوط اور صاف رکھتے ہیں اور بہت سی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں بے حد کارآمد ہیں۔

مدافعتی نظام آپ کے جسم کو انفیکشن اور ممکنہ بیماریوں سے بچاتا ہے، کچھ غذائیں آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاوا دیتی ہیں اور ان غذائیوں میں سرفہرست موسم سرما کا خاص پھل کینو ہے ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کینو کا جوس وٹامن سی سے بھرا ہوا ہےجو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور سردی، فلو اور دیگر سوزش کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کو نکھارتا ہے اور جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے ۔کینو میں قدرتی طور پر کیلشیم موجود ہوتا ہے جو آپ کی ہڈیوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہے

کینو میں سائٹریٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے یعنی کینو کا جوس پینا کیلشیم آکسیلیٹ پتھر کی تشکیل کو ختم کرنے اور گردے کی پتھریوں کی وجہ سے ہونے والے درد سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔کینو کا جوس پینے سے آپ کا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہ سکتا ہے ،آپ کا بڑھتا وزن بھی کم ہوگا۔


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے