سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر

وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر پر سیلز ٹیکس، چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے اور رواں مالی سال سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔رپورٹ میں آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ روپوٹ کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ پاکستان نے متعدد سیکٹرز میں سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔دستاویزات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو کہا گیا  ہے کہ رواں مالی سال پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔ اس طرح وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 61ارب روپے کی بچت کریں گے۔دستاویزات کے مطابق توانائی کی قیمتوں کو بروقت بڑھا کر سبسڈی کا بوجھ کم سے کم کرنےکی کوشش کریں گے اور اگر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل ہوتا ہوا نہ محسوس ہوا تو اقدامات اٹھائیں گے۔


Posted

in

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے