محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی

محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی

فاسٹ بولر محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی۔

محمد عامر نے پاکستان ٹیم کی شرٹ پہن کر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کہ شروع اللّٰہ کا نام لے کر، الحمد للّٰہ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے محمد عامر کو پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر وہ اسی سال ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں بھی شامل ہوں گے.پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان ٹیم کے آفیشلز نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ اظہر محمود اور سینئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے