چیف سلیکٹر کا عماد وسیم سے رابطہ ‘ملاقات کیلئے لاہور طلب کرلیا گیا

چیف سلیکٹر کا عماد وسیم سے رابطہ ‘ملاقات کیلئے لاہور طلب کرلیا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی حکام نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ملاقات کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور مدعو کرلیا ۔ انھیں ریٹائرمنٹ واپس لینے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انھیں ایک بورڈ آفیشل کی کال موصول ہوئی جس میں ملاقات کی دعوت دی گئی، عماد بورڈ کے ہیڈ کوارٹر جا رہے ہیں، ممکنہ طور پر ان کی چیئرمین محسن نقوی اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات ہوگی۔پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی کیلئے اٹھنے والی آوازوں میں تیزی آ گئی ہے، عماد کو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی مگر وہ اس سے قبل اپنے بعض تحفظات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق عماد وسیم فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عماد وسیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے، جس میں ریٹائرمنٹ کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق دوران گفتگو عماد وسیم نے چیف سلیکٹر سے ٹی20 ورلڈ کپ کا پلان پوچھ لیا۔ عماد وسیم کو ورلڈکپ تک کی یقین دہانی ملی تو وہ ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔ انہوں نے وہاب ریاض سے گفتگو میں بہترسنٹرل کنٹریکٹ کی بھی یقین دہانی مانگ لی ہے۔


Posted

in

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے