کارکن الیکشن کی بھر پور تیاری کریں،پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،شہر یار ریاض 

کارکن الیکشن کی بھر پور تیاری کریں،پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،شہر یار ریاض 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما وحلقہ این اے 56کے امیدوار شہر یار ریاض نے کہا ہے  کہ پوری قوم کو احساس ہو گیا ہے کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام سے نکال کر  ترقی کی شاہراہ پر صرف اور صرف کپتان کے نامزد امیدوار ہی   گامزن کر سکتے ہیں ،پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے، حالات جیسے بھی ہوں ہم  ثابت قدم رہیںگے ہمارا  ماضی اور حال عوام کے سامنے ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کیرج فیکٹری کے قریب کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ووٹ کی طاقت سے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے میدان عمل میں اترے ہیں ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے کہ حلقہ این اے 56میں  اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کروائینگے ، سوئی گیس، بجلی  اور سڑکوں کی تعمیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے شہر یار ریاض نے   کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ الیکشن کی بھر پور تیاری کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انہوں نے کہا کہ میرے لئے تمام کارکنان قابل احترام ہیں جو دن رات پارٹی کیلئے کام کر رہے ہیں میں خودکو آپ لوگوں سے الگ نہیں سمجھتا، کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں میری تمام تر جدوجہد کا واحد مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے،پی ٹی آئی دور حکومت میں قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کا تاریخی دور جہاں سے منقطع ہوا ہے وہیں سے ہم شروع کرینگے انکا کہنا تھا کہ میں انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتا،عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہوں،انشا اللہ عوامی طاقت سے ایک دفعہ پھر پی ٹی ائی کی حکومت آئے گی اور یہاں کے عوام کی حالت زندگی مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،انکا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں منیار کو ووٹ دیں 

 


Posted

in

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے